ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجر فوج پر علیحدگی پسندوں کا حملہ، 20 اہلکار ہلاک

نیامے: نائیجر میں فوج پر علیحدگی پسندوں کے حملے میں 20 اہل کار ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق افریقی ملک نائیجر میں علیحدگی پسند جماعت سے وابستہ مسلح گروہ نے فوج کے ایک قافلے کو اپنی کارروائی کا نشانہ بنایا، جس میں ایک شہری اور 20 اہل کار ہلاک ہو گئے۔

وزارت دفاع نے سرکاری طور پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں 20 فوجیوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ  علیحدگی پسند مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن میں نائیجر کی بری اور فضائی افواج بھرپور کارروائی کررہی ہے۔حالیہ واقعے پر حکومت کی جانب سے ملک میں تین روز کے لیے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس دوران نائیجر کا قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں