ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کیلئے حلقہ بندیوں کے مراحل مکمل

across the country

اسلام آباد:پنجاب حکومت کی رضامندی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے لیے حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر کو کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگوکی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں قانون کے تحت حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پنجاب حکومت نے ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں کی ہے،  وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اس حوالے سے کوئی خصوصی اقدامات نہیں کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں