ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں شدید گرمی سے شہری بے حال، مرنے والوں کی تعداد 712 ہوگئی

کراچی: میں شدید گرمی نے شہریوں کو بے حال کردیا ہے، مرنے والوں کی تعداد 712 تک پہنچ گئی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس اور شدید گرمی عروج پر ہے، قیامت خیز گرمی چھائی ہوئی ہے، شہری بے حال ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق گزشتہ روز 127 میتیں ایدھی سرد خانے لائیں گئیں، 25 جون کو 141 لاشیں سرد خانے لائی گئیں۔

اسی طرح 24 جون کو 135 لاشوں کو ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا، 23 جون کو 144 افراد کی میتیں سرد خانے منتقل کی گئیں، 22 جون کو 90 افراد کی لاشیں لائی گئیں۔

ایدھی فاونڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 21 جون کو 79 افراد کی لاشیں غسل اور کفن کے لیے لائی گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں