ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ہونیوالی بارش کب تک چلے گی؟

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل اور پرسوں بھی موسم گرم رہے گا، لیکن درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک ہوگا، تاہم، شدت کم محسوس ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آئندہ دو سے تین روز وقفے وقفے سے ہلکی تیز بارش ہوگی، جبکہ شہر میں آج ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں سینٹرل، گلشن حدید، سرجانی، ناظم آباد اور  گڈاپ کے علاقوں میں زیادہ بارش ہوگی۔

جبکہ عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، تھرپارکر میں دوپہر سے بہت تیز بارش ہورہی ہے اور اب بادل نوابشاہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ جب تک کم دباؤ ختم نہیں ہوگا تب تک گرمی ہوگی، امید ہے کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں