ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمر ایوب ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری منتخب

اسلام آباد: عمر ایوب ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو پارٹی اجلاس میں سیکریٹری جنرل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارلیمانی اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کراوئی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمرایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ہوں گے اور اپنا استعفی واپس لیں گے۔

پی ٹی آئی کے تمام قائدین نے متفقہ طور پرعمرایوب کے جنرل سیکرٹری رہنے پر آمدگی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں