ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل گیا‘ وزیرخزانہ کا دعویٰ

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے وزیر خزانہ مہمت سمسک نے کہا ہے کہ ترکیہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکل گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خدشات پر ترکیہ کو2021ء میں گرے لسٹ میں رکھا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیرِ خزانہ مہمت سمسک سنگاپور میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے ترکیہ کو نکالنے کا اعلان جلد متوقع ہے،جس کی تصدیق مہمت سمسک نے اپنے بیان میں کی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں