ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوبائیڈن اور ٹرمپ میں پہلا مباحثہ‘ دروغ گوئی کے ریکارڈ قائم

امریکی صدر جوبائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مباحثے کی تصویر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں 2024ء کے پہلے صدارتی مباحثے میں دونوں اْمیدواروں نے دروغ گوئی کے ریکارڈ قائم کردیا۔ ادھر مباحثے میں بائیڈن کی مایوس کن کارکردگی پر ڈیموکریٹس نے اْمیدوار کی تبدیلی پر غورشروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اسقاطِ حمل کے معاملے میں ہر کوئی چاہتا تھا کہ یہ معاملہ وفاق سے واپس ریاستوں کے پاس چلا جائے، اْن کا یہ دعویٰ بالکل غلط تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ 2020میں جارج فلوئیڈ کے قتل کے بعد میں نے نیشنل گارڈز بھیجے تھے، یہ بات بھی غلط ہے۔اسی طرح یورپی یونین کی تجارتی پالیسیوں اور پیرس موسمیاتی معاہدے کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات غلط نکلے۔ ادھر صدر بائیڈن نے کہا کہ 10 سال میں وہ واحد صدر ہیں جن کے دور میں دنیا میں کوئی بھی امریکی فوجی نہیں مارا گیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں