ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 سے زائد فلسطینی شہید

 اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملے کرکے مزید 18 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں فضائی اور زمینی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے علاقے شجاعیہ میں صیہونی فورسز کے حملے سے کم ازکم 60 ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار 800 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 86 ہزار 858 سے تجاوز کر گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں