ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکا‘ 4 افراد ہلاک

تمل ناڈو میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے کے باعث گاڑیوں سے شعلے بلند ہورہے ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ریاست تمل ناڈو میں واقع آتشبازی کا سامان بنانے والی نجی فیکٹری میں ہوا جس سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا ،جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر کیمیائی ملاپ سے ہوا تاہم حکام کی جانب سے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں کوئی موقف سامنے نہ آسکا۔دوسری جانب تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے ورثا کے لیے 4 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں