ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی میں اسلام مخالف جرائم کی تعداد میں اضافہ، رپورٹ

 برلن: غزہ میں اسرائیلی جارحیت  کے بعد سے پوری دنیا میں اسلام مخالف واقعات میں اضافہ ہواہے، جرمنی  میں بھی اسلام فوبیا  کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یہودی مخالفت کچھ واقعات رونما ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد سے جرمن میں اسلام مخالف واقعات زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں،جرمنی میں 2022 میں ایک ہزار کے قریب اسلامو فوبیا واقعات رپورٹ ہوئے تھے لیکن 2023 میں یہ تعداد 2 ہزار سے زائد رپورٹ ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسلم کمیونٹی کو سب سے زیادہ عام جرائم، زبانی حملوں یا توہین آمیز الفاظ کی صورت میں سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد امتیازی سلوک، دھمکیوں اور زبردستی کرنے کے واقعات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں