ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فنانس بل منظور: ٹیکس فراڈ پر 5 سے 10سال قید کی سزا ملے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے ساتھ مالیاتی بل کی پارلیمنٹ نے منظوری دیدی جس کے بعد ٹیکس فراڈ پر 5 سے 10سال قید کی سزا ملے گی۔ایف بی آر افسران کے اختیارات میں ٹیکس فراڈ روکنے کے لیے مزید اضافے کی ترمیم منظور کرلی گئی ہے۔یکم جولائی سے ایف بی آر کو سیلز ٹیکس آڈٹ کے لیے تمام ریکارڈ اور ڈیٹا حاصل کرنے کا اختیار ، سیلز ٹیکس آڈٹ کے لیے ٹیکس فراڈ کی صورت میں ایف بی آر افسران کے اختیارات میں مزید اضافے کی ترمیم بھی منظور کرلی گئی ہے۔ ترمیم کے بعد ایف بی آر کو سیلز ٹیکس آڈٹ کے لیے تمام ریکارڈ اور ڈیٹا متعلقہ شخص ادارے یا کمپنی سے حاصل کرنے کا اختیار ہو گا، سیلز ٹیکس آڈٹ کے دوران انفرادی حیثیت یا مجاز اتھارٹی کو یہ سارا ریکارڈ اور ڈیٹا پیش کرنا ہوگا۔ سیلز ٹیکس آڈٹ میں 6 سال سے پرانا ٹیکس ریکارڈ ایف بی آر کی مجاز اتھارٹی طلب نہیں کر سکے گی۔ٹیکس فراڈ پکڑنے کے لیے ایف بی آر میں یکم جولائی سے ٹیکس فراڈ انوسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں