
نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی افریقی ملک کینیا میں رواں ہفتے ٹیکسوں میں خاطر خواہ اضافے کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی۔ ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں کہا کہ کینیا کی سیکورٹی فورسز نے احتجاج سے بھاگنے والوں پر براہ راست گولیاں چلائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ نیروبی اور دیگر قصبوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی صحیح تعداد کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں لیکن ہیومن رائٹس واچ کو عینی شاہدین، اسپتال اور مردہ خانوں کے ریکارڈز کی بنیاد پر پتا چلا کہ اس دوران 30 افراد مارے جاچکے ہیں۔