ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم اب محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں ہوگی۔

کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں محمد رضوان کو وینکوور نائٹس کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور ان کے اسکواڈ میں  بابر اعظم ، محمد عامر ، آصف علی ، جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹوریئس، نیپال کے سندیپ لامیچانے بھی شامل ہیں۔

وینکوور نائٹس نے رضوان کی کپتانی کے اعلان میں ان کے نام کے ساتھ “سر” کا اضافہ کیا۔

وینکوور انتظامیہ کے مطابق سر رضوان مضبوط بیٹنگ اور تیز وکٹ کیپنگ سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں