ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواجہ آصف کی زبان کے شر سے کوئی محفوظ نہیں، صاحبزادہ حامد رضا

 اسلام آباد :سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہاہے کہ ہماری پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں، اگر مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کامیاب ہو گئے تو میں کثرت رائے سے چلوں گا،   خواجہ آصف کی زبان کے شر سے کوئی محفوظ نہیں۔

حامد رضا نے کہاکہ  میں پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتا، مجھے آر او کے آفس  کاغذات جمع کرانے نہیں جانے دیا گیا،مجھے اسکروٹنی کیلئے بھی نہیں جانے دیا گیا،پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے مگر تسلیم  نہیں کئے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ   اگر ہماری سیٹیں ہمیں واپس مل جاتی ہیں تو ہماری سیاست  مثبت  ہو گی،اگر ہماری سیٹیں زبردستی حکومت کی دی گئیں تو اس کے اثرات  سامنے  آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں