ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹی پی کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمان کے خلاف سماعت ہوئی، سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان حسن گل محسود اور بشیر احمد کو عدالت میں پیش کیا ۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کے لئے جمع کی گئی کثیر رقم برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فنڈنگ کی حاصل کردہ رقم سے اسلحہ خریدا گیا، ملزمان سپر مارکیٹ علاقہ تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے۔

عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں