ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پڈعیدن،تیزگام ایکسپریس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق

پڈعیدن (نمائندہ جسارت ) پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود بھریاروڈ کے قریب نوجوان کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کے کی زد میں آکر جاںبحق،پڈعیدن ریلوے پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود بھریاروڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب نوجوان کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس کی زد میں آکر ٹانگ کٹ جانے کے باعث شدید زخمی ہو گیا واقعے کی اطلاع پر پڈعیدن ریلوے پولیس نے پہنچ کر زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی،متوفی نوجوان کی شناخت لاکھاروڈ کے رہائشی غلام سرور ولد غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے لاش گھر پہچنے پر کہرام مچ گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں