ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

8 فٹ لمبا مگرمچھ سڑک پر آگیا، کھلبلی مچ گئی، لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں موسلا دھار بارش کے دوران 8 فٹ لمبا مگرمچھ سڑک پر آگیا۔

8 فٹ لمبے مگرمچھ کو پر دیکھ کر لوگوں میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے بھاگنا شروع کردیا۔ سڑک پر مگرمچھ کی مٹر گشت نے ہنگامہ برپا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں بھی کچھ دنوں کے دوران مون سون کی ابتدائی بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے۔ مہاراشٹر کے شہر رتناگری کے وسط سے بہنے والے دریائے شِوا میں طغیانی آنے سے مگرمچھ باہر آگیا۔

کچھ لوگوں نے ہمت کرکے مگرمچھ کو ایک ویران مقام کی طرف جانے پر مجبور کیا اور ساتھ ہی محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کو بھی مطلع کردیا۔

خیال رے کہ اہلکاروں نے مگرمچھ کو پکڑ کر دوبارہ دریا میں ڈال دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں