ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی:اعزازی ٹی20 ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی نہیں

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حال ہی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی اعزازی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کی اعزازی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 6 بھارتی کھلاڑیوں کو شمولیت کا اعزاز ملا ہے تا ہم اس میں پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں۔

بھارت کے  آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ  میں لیے گئے کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما، سوریا کمار یادیو، اکشر پٹیل، جسپریت بومرا اور ارشدیپ سنگھ  شامل ہیں۔ اسی طرح افغانستان کے بھی 3 کھلاڑی آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیے گئے ہیں جو رحمٰن اللہ گرباز، راشد خان اور فضل الحق فاروقی  ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے مارکوس اسٹونس اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن لیے گئے ہیں۔ اس ٹیم میں روہت شرما کو بطور کپتان آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ لیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی سلیکشن کمیٹی میں ہرشا بوگلے، ایان بشپ،کاس نائیڈو اور آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان شامل تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں