ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ پاکستانی حسنین اختر  نے جیت لی

ریاض:پاکستانی اسنوکر کھلاڑی محمد حسنین اختر نے ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق محمد حسنین اختر نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد پاکستانی دفاعی چیمپئن محمد احسن رمضان کو شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد حسنین اختر کا یہ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا، جس میں ان کی جیت کا اسکور 3-4 فریم رہا۔

دوسری جانب پاکستان ہی کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے فائنل میں ہانگ کانگ کے نان سین وان کو 3-6 سے قابو کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

لاہور کے اویس منیر نے سیمی فائنل میں تجربہ کار ہم وطن کیوئسٹ اسجد اقبال کو زیر کرکے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں