ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلمان ممالک کو اہل غزہ کے دفاع کا فرض ادا کرنا چاہیے،حافظ نعیم الرحمن

Muslim countries

اسلام آباد: ترکی، پاکستان، ایران، ملائیشیا، انڈونیشیا، الجزائر اور قطر مل کر فلسطینیوں کی عملی مدد کریں۔ اہل غزہ کو مالی، انسانی اور عسکری امداد کی ضرورت ہے۔فلسطینیوں کو اپنے دفاع کے حق سے محروم کیا گیا ہے۔مسلمان ممالک کو آگے بڑھ کر اہل غزہ کے دفاع کا فرض ادا کرنا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی دو ممالک اور ایک قوم ہیں، ترکی اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں، دونوں ممالک کو باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہیے اور اقتصادی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے چاہییں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بدھ کواسلام آباد میں ترک سفیر مہمت پچاجی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اپنے دفاع کے حق سے محروم کیا گیا ہے۔ مسلمان ممالک کو آگے بڑھ کر اہل غزہ کے دفاع کا فرض ادا کرنا چاہیے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی دو ممالک اور ایک قوم ہیں، ترکی اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں، دونوں ممالک کو باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہیے اور اقتصادی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے چاہییں۔

اس موقع پر مہمت پچاجی نے کہا کہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمان ممالک کو خود کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط اور سیاسی لحاظ سے مستحکم بنانا ہو گا،  دشمن طاقتیں مسلمانوں کو داخلی طور سے منتشر اور فقر کا شکار بنانا چاہتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں