ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نا اہلی کیخلاف احتجاج کا کیس: عمران خان، شاہ محمود سمیت دیگر ملزمان بری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نا اہلی کے خلاف احتجاج کے کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔

دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید ، شہریار آفریدی، فیصل جاوید، راجا خرم نواز، علی نواز اعوان اسد قیصر کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات سے بری کردیا۔

واضح رہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی و دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں