ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کا 12 قومی کرکٹرز کو لیگز میں شرکت کیلیے این او سی  جاری

Plan to shift PCB offices

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے قومی کرکٹرز کو دنیا کے مختلف ممالک میں کھیلے جانے والی ٹی20 لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردئیے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق  سی بی نے 12 قومی کرکٹرز کو مختلف ٹی20 لیگز میں شرکت کے لیے این او سی دیا ہے۔کھلاڑیوں کو امریکا کی ٹی20 لیگ، کیریبیئن پریمیئر لیگ، کانٹی کرکٹ، لنکا پریمیئر لیگ، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز اور دی ہنڈرز کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

این او سی جاری ہونے والے 12 کرکٹرز میں ابرار احمد، فخر زمان، حارث رف، محمد عامر، محمد حارث، محمد حسنین ، سلمان علی آغا، شاداب خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں