ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ  کے احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج

کراچی : سندھ بھر سے آئے ہوئے اساتذہ کے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کردیا ، اساتذہ نے کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سندھ بھر سے آئے ہوئے اساتذہ گزشتہ کئی دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے ہیں، لیکن آج جب انہوں نے سندھ اسمبلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔

مظاہرین اپنی نوکریوں کو مستقل کرنے کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ ان اساتذہ کی تقرری وفاقی محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ میں کی گئی تھی۔

ریڈ زون میں داخلے کی کوشش پر پولیس نے مظاہرین کو آرٹس کونسل کے قریب روک دیا، جب کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے مزید نفری اور واٹر کینن طلب کرلیے۔

اس سے قبل محکمہ تعلیم نے احتجاجی اساتذہ کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ان کی مستقل تقرری سندھ کے مقرر کردہ معیار کے مطابق کی جائے گی، تاہم مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوراً مستقل کیا جائے۔

محکمہ تعلیم کا موقف ہے کہ اساتذہ کی مستقل تقرری کا فیصلہ ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں