ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت اور ڈیلرز مذاکرات ناکام:5 جولائی کو ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

threatened to strike

کراچی:حکومت اور ڈیلرز کے مذاکرات ناکام ہونے  کے بعد ملک بھر میں 5جولائی کو  پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی  ایشن عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ڈیلرز  سے کہہ دیا گیا ہے کہ 4 جولائی تک کا پیٹرول رکھیں۔ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔ کل رات سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس کا ذخیرہ کم ہونا شروع ہو جائے گا

انہوں نے کہا کہ حکومت جب تک مطالبات نہیں مانتی، تب تک مزید مذاکرات نہیں ہوں گے اور پاکستان بھر میں 14 ہزار ڈیلرز اپنے پیٹرول پمپ 5 جولائی سے بند کردیں گے۔ عبدالسمیع خان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں میں ضرورت کے مطابق پیٹرول بھروا کر رکھیں۔

عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈبل ٹیکسیشن  آئین کی خلاف ورزی ہے، ہماری وزیر خزانہ، چیئرمین اوگرا، چیئرمین ایف بی آر سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا،  لہٰذا اب 5 جولائی کو ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند کردیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں