ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر پاک بھارت ٹیموں کی میزبانی کیلئے بیتاب

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے ایک مرتبہ پھر بھارت، پاکستان اور کینگروز کے درمیان سہ فریقی سیریز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کردیا۔ آن لائن پریس کانفرنس میں نک ہاکلے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ٹیمیں ہیں، انکے میچز کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ دونوں یا سہ فریقی سیریز یا باہمی سیریز کیلئے ہمارے گرائونڈ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت بورڈ اور حکومتوں کو ہم آہنگی کی ضرورت ہے البتہ حالات نارمل نہ ہونے تک میزبانی کرنا چاہتے ہیں تاکہ شائقین ہالی وولٹیج مقابلے سے لطف اندوز ہوسکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں