ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان: دارفور میں مویشی منڈی پر بمباری سے 12 شہری ہلاک

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے شمالی صوبے دارفور کے مرکزی شہر فشیر میں مویشی منڈی پر بمباری سے 12 شہری ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ بعض مکانات اور مساجد پر کئے گئے حملوں میں جانی نقصان ہوا ۔ شہر کے واحد طبی مرکز اور لنگر خانے کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے قحط زدہ بچوں میں اموات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور نیم سریع الحرکت دستوں کی خانہ جنگی کے باعث ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ ملک کے جنوبی صوبے سینار کے مرکزی شہری سینجا میں جھڑپوں کی وجہ سے اندرونِ ملک مہاجرین کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 130 تک پہنچ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں