ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محرم الحرام میں سوشل میڈیا ایپس کو بند کرنے کی درخواست مسترد

i phone

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں سوشل میڈیا ایپس کو بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ فیس بک، ٹک ٹاک، واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اپلیکیشن بند نہیں ہوں گی۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فل پروف بنایا جائے گا، مختلف صوبوں کی طرف سے 6 ایپلیکیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے، موبائل سگنلز بھی ان جگہوں پر بند ہوں گے، جہاں جلوس اور مجالس ہوں گی۔

واضح رہےکہ محرم الحرام کے دوران مختلف صوبوں کی طرف سے 6 ایپلی کیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کا وفاقی وزارت دخلہ کو خط لکھ دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں