ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہزاروں افراد کا انخلا

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی سے رات میں دن کا سماں بندھ گیا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ،جس کے باعث 26 ہزار سے زائد افراد انخلا پر مجبور ہوگئے ۔ آگ نے 3 ہزار ایکڑ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اورخدشہ ہے کہ 2018 ء میں آگ سے متاثرہ علاقہ پیراڈائز پھر سے آگ کی زد میں آجائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق1400 سے زائد فائر فائٹرزآگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ اب تک 4 فائر فائٹرآگ بجھانے کی کوششوں کے دوران جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 8 ہیلی کاپٹر اور کئی طیارے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں