ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یکم محرم کو غلافِ کعبہ تبدیل کیا جائے گا

ریاض: نئے اسلامی سال کے پہلے دن یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا،  غلاف کعبہ جسے کسوہ کہا جاتے ہے 16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے اور اس کی لمبائی 50 فٹ جب کہ چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  غلاف کعبہ کی تبدیلی  کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، یکم محرم 7 جولائی کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا، غلاف کعبہ کی تیاری میں 120 کلو سونا، 100 کلو چاندی اور 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہر سال 9 ذی الحج کو ہوتی تھی تاہم پہلی بار 2022 کو یہ بابرکت عمل یکم محرم کو انجام دیا گیا تھا جس کے بعد سے اب ہر سال اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں