نئی دہلی:مجرم خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اسے پکڑا جاناہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے مالدار چور روہت سولنکی کو گرفتار کر لیا ۔
روہت سولنکی چوری کرنے کے لیے لگژری ہوٹلوں میں ٹھہرتا، ہوائی سفر کرتا اور دن کے اوقات میںہوٹل کی ٹیکسی بک کرتا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ روہت سولنکی واپی میں 1 لاکھ روپے کی چوری کے سلسلے میں پولیس کے جال میں پھنس گیا، جس کا چوریوں کا ایک طویل ریکارڈ ہے۔
پولیس تفتیش کے بعد اعلیٰ حکام اس کی پرتعیش زندگی کا انکشاف سن کر حیران رہ گئے، سولنکی نے 19 بڑی چوریوں کا اعتراف کیا ہے۔تحقیقات سے پتا چلا کہ سولنکی ممبئی کے ممبرا علاقے میں کروڑوں روپے سے زاید مالیت کے عالی شان فلیٹ میں ہائش پزیر تھا اوربڑی قیمتی کار چلاتا تھا۔
