ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: شیوسینا لیڈر پر حملہ، شدید زخمی

بھارت : سکھوں کیخلاف بیانات دینا مہنگا پڑ گیا، شیو سینا کے ایک رہنما پر تلواروں سے حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے شیو سینا لیڈر سندیپ تھاپر پر جمعے کے روز شہر لدھیانہ میں حملہ کیا گیا تھا جبکہ حملہ آوروں کی جانب سے تلواروں سے حملہ کیا گیا۔

سندیپ تھاپر پولیس اہلکاروں کے ساتھ جا رہے تھے کہ راستے میں دو افراد انہیں روکتے ہیں اور بات چیت کرتے ہیں اسی دوران شیو سینا کے لیڈر ان کے سامنے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں مگر ان میں سے ایک شخص انہیں نظر انداذ کرتے ہوئے تلوار سے حملہ کرنا شروع کر دیتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جبکہ لدھیانہ پولسی کے ڈپٹی کمشنر جسکرن سنگھ کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ 3 ملزمان کی شناخت بھی ہو گئی ہے، جن میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں