ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام : خاتون مشیر حادثے میں ہلاک

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد کی خاتون مشیر لونا شبل کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

 48 سالہ لونا شبل کو ٹریفک حادثے کے بعد دمشق کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں 4 دن زیرِ علاج رہنے کے بعد گزشتہ ان کی موت واقع ہوگئی۔

شامی صدر نے لونا شبل کی موت پرانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔عرب نیوز کے مطابق حادثے کے نتیجے میں لونا شبل کی گاڑی ٹریک سے ہٹ گئی تھی اور اسے شدید نقصان پہنچا تھا، حادثے میں خاتون مشیر لونا شبلکے سر سے خون بہت زیادہ بہہ گیا تھا۔

واضح رہے کہ لونا شبل سابق صحافی تھیں، جنہیں2020ءمیں شام کے 5 فوجی، حکومتی اور مالیاتی عہدیداروں کے ساتھ امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔رپورٹ کے مطابق لونا شبل پر بعد میں برطانیہ نے بھی پابندیاں عاید کردی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں