ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کرکٹر فواد عالم کی والدہ کا انتقال

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

فواد عالم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے اپنے تمام فینز سے والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کی۔

انہوں نے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ گزشتہ چند ماہ سے بہت بیمار تھیں جو انتقال کرگئی ہیں۔

کرکٹر نے مزید لکھا کہ’ ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں۔اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں وہ ہماری والدہ کے درجات بلند فرمائے! آمین۔

واضح رہے کہ فواد عالم کی والدہ کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ 6 جولائی کو بعد نماز مغرب فیلکن سٹی نزد ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب اس افسوسناک خبر کے بعد کرکٹ سے وابستہ نامور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جار ی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں