ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نومئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی، رانا ثنا اللہ

PTI had external help in November events

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے الزا م عائد کیا ہے کہ 9مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی جس کے ثبوت کابینہ اجازت دے گی تووقت آنے پر عوام کے سامنے رکھے جائیں گے ،پی ٹی آئی سیاسی افراتفری کیلئے جلسہ کرناچاہتی تھی کوئی نیک مقصدنہیں تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا محرم کے آغاز میں جلسہ کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں تھا، وہ سیاسی طور پر افراتفری کرنے کیلئے جلسہ کرنا چاہ رہی تھی، ان کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتظامیہ نے کسی بنیاد پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہوگی، تحریک انصاف کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا ہے، ثبوت موجود ہیں کہ جیل میں منصوبہ بندیاں ہورہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ9مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی، پاکستان میں ہنگامہ آرائی اور افراتفری کیلئے بیرونی مدد حاصل تھی۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو سارا کچھ کیا اس کو بیرونی فنڈنگ حاصل تھی، دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کابینہ نے فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کے خلاف بیرونی مدد کے ثبوت بھی پیش کیے جاسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو عدالت نے اجازت نہیں دی کہ جیل میں سیاسی کانفرنسز اور میٹنگز کریں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو یہ اجازت نہیں کہ وہ جیل میں رہ کر ایسی منصوبہ بندی کریں کہ باہر افراتفری ہو،آڈیو ویڈیو ثبوت ہمارے پاس نہیں مگر جن کی ذمہ داری ہے اور ڈیوٹی ہے اس کے پاس موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں