ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آج پاک بھارت ٹاکرا

برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آج  روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایونٹ کا آٹھویں اہم میچ انگلینڈ کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

کرکٹ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ اہم ٹاکرے میں پاکستان کے شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق، سعید اجمل  جب کہ بھارت کے یوسف پٹھان، یوراج سنگھ اور عرفان پٹھان اپنا ایکشن دکھا سکتے ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت چیمپئنز کی ٹیمیں 2، 2 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں نے اپنے ابتدائی میچز جیتے ہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیا تھا جب کہ بھارت نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو ہرایا ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں 6 ممالک کی ٹیمیں ہیں جن میں پاکستان، بھارت کے علاوہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں