لندن:برطانوی پارلیمنٹ میں برٹش پاکستانی اراکین کی تعداد 15 برقرار ہے جبکہ 4 نئے چہرے بھی سامنے آگئے۔
ناز شاہ، شبانہ محمود، یاسمین قریشی، افضل خان عمران حسین، روزینہ خان، محمد یاسین اور ثاقب بھٹی جیت گئے ہیں۔
جبکہ اس کے علاوہ نصرت غنی، طاہر علی، زہرہ سلطانہ، عدنان حسین اور زبیر جیتنے والوں میں شامل ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم میں ایک بڑااور حیران کن اپ سیٹ ہوا، لیبر پارٹی کے دیرینہ رکن خالد محمود کو شکست ہو گئی اور آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان 500 ووٹوں کے مارجن سے فتح یاب ہوئے۔
یااد رہے کہ خالد محمود 2001ءسے برمنگھم پیری بار سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے چلے آ رہے تھے جوکہ سینئر ترین مسلمان پارلیمنٹیرین تھے۔اور وہ کنزرویٹو پارٹی کے رحمٰن چشتی لیبر امیدوار نوشابہ خان کے مقابل شکست کھا گئے۔
برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں ایک دلچسپ پہلو یہ سامنے آیاہے کہ برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ کو اپنی انتخابی مہم میں شامل کرنے والے آزاد امیدواروں نے کئی بڑے اور مضبوط ناموں کو شکست دی۔
