ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستانی باکسر ایشین چیمپئن بن گیا

defeating the Indian player

بنکاک: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے پروفیشنل باکسنگ میں بھارتی باکسر کو چت کر کے ایشین چیمپئن بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے پروفشینل باکسنگ کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی شہیر آفریدی کا بھارتی باکسر رونت سولنکی سے میچ ہوا جس میں پاکستانی باکسر نے تیسرے راؤنڈ میں روایتی حریف کو ناک آؤٹ کردیا۔ دونوں باکسرز کے درمیان ہونے والی فائٹ کا پہلا راؤنڈ سنسنی خیز اور دلچسپ رہا، جس میں دونون نے ایک دوسرے پر بڑھ کر حملے کیے تاہم دوسرے راؤنڈ میں شہیر آفریدی نے بھرپور دفاع اور جواب دیتے ہوئے پوزیشن مضبوط کر کے راؤنڈ اپنے نام کیا۔

تیسرے راؤنڈ کے عین اختتامی لمحات کے آخری منٹ میں شہیر آفریدی نے رونت سولنکی کے منہ پر ایک مکا مارا کہ وہ پہلے لڑکھڑائے اور پھر گرتے گرتے سنبھل گئے۔امپائر نے مقابلے کو ناک آؤٹ قرار دیتے ہوئے شہیر آفریدی کو فاتح قرار دیا، اس کامیابی کے ساتھ پاکستانی باکسر نے پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹگری میں ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں