ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی سیکشن پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان پکڑے گئے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بی سیکشن پولیس کی کارروائی، مویشی چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی بھینسیں اور اسلحہ برآمد ،بی سیکشن پولیس کی جانب سے مقدمہ کرائم 137/2024 زیر دفعہ 454,380, 34 تعزیرات پاکستان
میں ملوث ملزمان کی تھانہ حدود موجودگی کی انفارمیشن پر کارروائی کی گئی، جہاں ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کےلیے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، بی سیکشن پولیس نے بہتر حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے دیگر 4 ساتھی فائرنگ کے نتیجے میں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد انور کھوکھر اور صدام حسین صدیقی کے ناموں سے ہوئی ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ بھینسیں اور 1 عدد پسٹل برآمد ہوا،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مویشی چوری کی واردات کا اعتراف کیا ،مزید دیگر کئی چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ،بی سیکشن پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کارسرکار میں مداخلت اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں