اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹرڈر اینڈ سمال انڈسٹریز کے سابق سینیئر نائب صدر اور تاجر راہنماءعمران شبیر عباسی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے چیئرمین پیپلزپارٹی کے راہنماءنواب ذادہ افتخار احمد خان بابر سے ملاقات کی اور انہیں کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گل دستہ پیش کیا‘ یہ ملاقات قائمہ کمیٹی کے دفتر میں ہوئی ملاقات میں نواب ذادہ افتخار احمد خان
نے کہا پیپلزپارٹی کے ارکان اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہماری ترجیح عوام کی خدمت ہے۔