ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس نے امریکی تجویز قبول کر لی

غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم “حماس” نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات سے متعلق امریکی تجویز قبول کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نےغزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کی شرط سے پیچھے ہٹنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر ثالثی کی جانے والی امن کوششوں کے قریبی ایک فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر یہ تجویز اسرائیل قبول کرتی ہے تو اس سے ایک فریم ورک معاہدہ ہو سکتا ہے اور غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان نو ماہ سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم برنز آئندہ ہفتے مذاکرات کے لیے قطر جائیں گے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی مذاکرات کار بھی آئندہ چند روز میں دوبارہ قطر کا دورہ کرنے والے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں