غزہ: اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو غزہ میں جارحانہ بمباری کرتے ہوئے 9ماہ مکمل ہوگئے، 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے 38ہزار 153فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مغربی علاقوں پر اسرائیلی بم باری سے کم ازکم 20فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوجیوں نے الزوایدہ میں واقع ایک مکان پر بمباری کرکے مزید 6فلسطینی شہید کردیے ہیں، سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ عالمی عدالت نے اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کا حکم دیا ہے لیکن اسرائیل نے غزہ میں اپنی جارحانہ کارروائیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے، عالمی ادارے اسرائیل کی ہٹ دھرمی پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
