ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور الیکٹرک کیخلاف پرٹیکٹڈ صارفین سے زاید بلنگ کی تحقیقات

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ طورپر اووربلنگ کے معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے انکوائری شروع کردی، ڈائریکٹر کسٹمرسروسز لیسکو اور ڈائریکٹرجنرل آئی ٹی کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں جس میں لیسکو افسران سے بلنگ کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر
ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ اووربلنگ بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی، ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مبینہ طورپر زائد بل ڈالے گئے ہیں، اووربلنگ کے باعث ان پروٹیکیٹڈ صارفین کی کیٹیگری تبدیل ہوگئی اورانہیں کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل ایف آئی اے نے اووربلنگ میں ملوث فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)کے 3 افسران کو گرفتار کیاتھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد امیر،ایس ڈی او غلام عباس اورمیٹر انسپکٹر شفیق احمد شامل تھے۔انہوں نے بتایاتھا کہ ملزم محمد امیرجو فیسکو میں بطور سپرنٹنڈنگ انجینئرتعینات رہا تھا اس نے سکارپ کے بل میں مجموعی طور پر1کروڑ 58 لاکھ یونٹس سے زائد کی اووربلنگ کی تھی جبکہ اس کے ہمراہ ملزم غلام عباس فیسکو میں ایس ڈی او جبکہ ملزم شفیق احمد بطور میٹر انسپکٹر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ملزمان نے 30 سے زائد صارفین کو 59738 یونٹس کی اووربلنگ کی تھی۔ملزمان کیخلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا تھا۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون میں خصوصی ٹیمیں اوور بلنگ کے جائزہ کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر اوور بلنگ کے حوالے سے میٹرز کا معائنہ کر رہی تھیں۔ انسپکشن کے دوران 12کنکشنزپر8205 یونٹس کی اووربلنگ رپورٹ ہوئی تھی جبکہ اووربلنگ میں ملوث ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ اورملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں