مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں یکم محرم کا اعلان ہوتے ہی بیت اللہ پر غلاف کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، جس کے روح پرور مناظر دنیابھر میں دیکھے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق رواں برس بھی نئے اسلامی سال کی پہلی تاریخ یعنی یکم محرم الحرام بمطابق 1446 ہجری کو غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا۔ غلاف کعبہ (کسوہ) کو ایک ٹرک پر رکھ کر مسجد الحرام پہنچایا گیا تھا، جس کے بعد گاڑیوں اور متولین نے اسے بیت اللہ تک پہنچایا اور اس کے بعدگزشتہ برسکا غلاف تبدیل کردیا گیا۔
مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے وقت ہزاروں نمازی اور زائرین موجود تھے جو اس روح پرور تقریب کو براہ راست دیکھ رہے تھے۔
یاد رہے کہ بیت اللہ سے اتارے ہوئے پرانے غلاف کعبہ کے ٹکڑوں کو سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر معزز شخصیات کو بطور تحفہ بھیجا جاتا ہے۔
