کراچی:وزیر اعظم شہبازشریف نے پورٹ پر کلیئرنس میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پورٹ پر درپیش مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر تاجر برادری کی کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ملاقات ہوئی جنہوں نے بندرگاہ پر درپیش مشکلات اور شپنگ لائنز کی زیادتیوں بارے آگاہ کیا۔تاجروں نے وزیر اعظم سے پورٹ کے انفرا سٹرکچر کو بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل فوری حل کیے جائیں۔
وزیراعظم سے تاجروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سستی ہوگی تو برآمدات کو 6 ارب ڈالر تک بڑھا دیں گے، ایکسپورٹ بڑھے گی تو بیرونی قرض کی ضرورت نہیں ہوگی،وزیر اعظم نے اگلے ہفتے ایف پی سی سی آئی سے پورٹ پر بہتری کیلئے تجاویز مانگ لیں۔
