ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی سے شائقین مایوس ہیں،  یونس خان

ایجبسٹن :  ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے  کپتان یونس خان نے ریٹائرڈ کرکٹرز کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد بہت سے شائقین مایوس ہیں۔

یونس خان نے کہا کہ ہماری موجودہ ٹیم بہت فٹ ہے، جب کوئی ٹیم نہیں جیتتی تو ایسی باتیں کہی جاتی ہیں اور شکست خوردہ ٹیم پر ملبہ گرانا آسان ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ لیجنڈز کی پرفارمنس کو دیکھ کر خوش ہیں اور ہمارے بارے میں مثبت بات کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ٹورنامنٹ جیتنا اور اپنے مداحوں کو خوش کرنا ہے، جنہیں ہم دوبارہ کھیل کی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں