ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا،ڈپٹی کمشنر صحت پور

صحبت پور( آئی این پی )ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے کہاہے کہ قدرتی آفات کا مقابلہ تو نہیں کیا جا سکتا مگر بہتر حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کرکے قدرتی آفات سے پہنچنے والے نقصانات کو کم تو کیا جا سکتا ہے، مون سون بارشوں کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرنے پر مصروف عمل ہیں ،2022کے سیلاب کے دوران پیش آنے والی کوتاہیوں اور جس کی وجوہات کے باعث صحبت پور شہر و دیگر گھوٹھوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان جگہوں کی نشاندہی کے بعد ان کی بھرپائی پر خصوصی توجہ مبذول کر دی گئی ہے تاکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئی پیشنگوئی کے مطابق ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے طور پر ڈرینج و دیگر کی کمزور پشتوں کی نئے سرے سے مرمت کی جا رہی ہے اور ان کے ساتھ ساتھ سیلابی ریلے کے اخراج کے لیے رکاوٹوں کو بھی ہٹایا جا رہا ہے تاکہ سیلابی پانی بغیر کسی رکاوٹ کے تجویز کردہ جگہوں سے نکل جائے تو اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر صحبت پور میڈم فریدہ ترین کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ نے حیر دین ڈرین کی مرمتی کام کا جائزہ لیا واضح رہے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کے زیر نگرانی بلی واہی کے قریب حیر دین ڈرین پر مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے بلی واہی کے قریب شگاف کی تقریبا مکمل مرمت کر دی گئی ہے جبکہ دیگر کمزور حصوں کو مضبوط اور بلند کرنے کا کام بھی جاری ہے ڈپٹی کمشنر میڈم فریدہ ترین نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ تو نہیں کیا جا سکتا مگر بہتر حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کرکے قدرتی آفات سے پہنچنے والے نقصانات کو کم تو کیا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں