ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محرم الحرام کی سکیورٹی کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران حفاظتی اقدام کے طور پر ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے محرم الحرام  کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افواج کی تعیناتی کی تفصیلات کو گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی حکومت سمیت متعلقہ حکام کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی یہ تعیناتی معینہ مدت کے لیے نافذ کی جائے گی۔

مزید برآں، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ  “مذکورہ تعیناتی کی ڈی ریکوزیشن کی تاریخ کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔”

خیال رہے کہ پنجاب سمیت صوبائی حکومتوں نے وفاقی حکومت سے انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک ہفتے کے لیے معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں صوبائی محکمہ داخلہ کے خط کے مطابق حکومت نے فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 6 سے 6 بجے تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم، وفاقی حکومت نے ابھی تک محرم کے دوران انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں