ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وطن والی بات اور کہاں، شہزادہ ہیری واپسی کیلئے پَر تولنے لگے 

برطانوی شہزادہ ہیری بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے سالِ رواں کے اوائل میں انگلینڈ کو خیرباد کہتے ہوئے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے قصبے مونٹیسیٹو میں رہائش اختیار کرلی تھی۔ زندگی میں اِتنی بڑی تبدیلی لانے کا ایک بنیادی سبب یہ تھا کہ اُن کی اہلیہ میگن کو شاہی خاندان نے قبول کیا ہے نہ ہیری کے دوستوں نے۔ ہیری پر میگن کو چھوڑنے کے حوالے سے دباؤ اب تک برقرار ہے۔

ہیری کے دوستوں کا کہنا ہے کہ میگن کے آنے سے سب کچھ بدل گیا۔ ہیری وہ پہلے والا ہیری نہیں رہا۔ اور یہ کہ ہیری کی زندگی میں ایسی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں کہ وہ اپنی فیملی کے کام کا رہا نہ دوستوں کے۔

شہزادہ ہیری نے اپنی فیملی سے متعدد بار جھگڑنے کے بعد بالآخر جون 2023 میں انگلینڈ سے نکل کر امریکا میں آباد ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے امریکا کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا۔ یہ فیصلہ انتہائی نوعیت کا تھا کیونکہ ایک طرف وہ اپنی فیملی اور دوستوں سے کٹ کر رہ گئے اور دوسری طرف اُن کی اہلیہ اور بچے بھی الگ تھلگ پڑگئے۔

اب شہزادہ ہیری کو احساس ہوچکا ہے کہ اُن کا یہ فیصلہ درست نہیں تھا اور لازم ہے کہ وہ دوبارہ انگلینڈ میں سکونت پذیر ہوکر اپنی زندگی میں توازن پیدا کریں۔

ہیری نے مئی میں انگلینڈ کا سفر کیا تھا مگر دوستوں سے ملنے سے گریز کیا تھا کیونکہ بیشتر دوست ہر ملاقات میں اُنہیں میگن سے شادی سے پہلے کی زندگی یاد دلاتے رہتے ہیں۔ شہزادہ ہیری اب اُس زمانے کو یاد نہیں کرنا چاہتے۔

شہزادہ ہیری اس بات سے بھی بہت دُکھی ہیں کہ اگرچہ دو بچے (آرچی اور للی بیٹ) ہوچکے ہیں مگر اُن کی اہلیہ کو اب تک قبول نہیں کیا گیا۔ فیملی کا رویہ بھی میگن کے ساتھ اچھا نہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ہیری کے دوست بھی میگن سے شادی کے حوالے سے اُسے طعن و تشنیع کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

میگن کو بھی اس بات کا دُکھ ہے کہ شہزادہ ہیری کی فیملی اور دوستوں نے اُسے قبول نہیں کیا۔ وہ اس بات کو بہت شدت سے محسوس کرتی ہے کہ برطانیہ میں اُسے سبھی نے مسترد کردیا ہے۔ میگن کا تعلق ہالی وُڈ سے رہا ہے۔ ہالی وُڈ کے کریئر کو داؤ پر لگاکر اُس نے ہیری سے شادی کی تھی۔ اب وہ دوبارہ ہالی وُڈ میں اپنی دوسری اننگز شروع کرنے کی بھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں