اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اگر ہم نے اپنی ٹیکس آمدنی میں اضافہ نہیں کیا تو آئی ایم ایف کے ساتھ یہ ہمارا آخری پروگرام نہیں ہوگا۔
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیلیور کرنا شروع کرنا ہے ہمارے پاس اپنے پروگرام کے لیے پانچ سال کا وقت نہیں ہیں، ہمیں اگلے دو سے تین مہینوں میں دکھانا شروع کرنا ہے۔
محمد اونگزیب نے کہا ہے کہ سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں مگر پھر بھی پاکستان کو طویل مدتی ترقی اور قرض کی پائیداری کے راستے پر ڈالنے میں کافی چیلنجز درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک کا انحصار درآمدات پر ہے جس کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرض لینا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک معیشت درآمد پر مبنی رہے گی، ہمارے پاس ڈالر ختم ہوتے رہیں گے۔
محمد اونگزیب کا مزید کہنا تھا کہ لوگ رشوت ، کرپشن اور ہراسانی کے ڈرسے ایف بی آر سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے، لوگوں کو پہنچنے والا درد محسوس کرسکتاہوں۔
