ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 میں پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دیکر مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔
برطانیہ کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت پر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، پاکستان چیمپئن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
پاکستان چیمپئن کی جانب سے صہیب مقصود نے 64 ،شعیب ملک نے 51، مصباح الحق نے 23 اور عبدالرزاق نے 20 رنز بنائے ۔
پاکستان چیمپئنز کے 197 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 17 اوورز میں 117 رنز بناسکی۔ انگلینڈ چیمپئنز کی جانب سے فل مسٹرڈ نے 30 رنز اور کیون اوبرائن 24 رنز بنائے۔
پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سعید اجمل نے 3 وکٹیں ، عبدالرزاق نے 2 ، عامر یامین ، سہیل خان اور شعیب ملک نے 1 وکٹ حاصل کیں۔
